خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور فنڈز کے حوالے سے وزیر اعلٰی سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم، میئر پشاور زبیر علی سے گفتگو

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور فنڈز کے حوالے وزیر اعلٰی علی امین گنڈا پور کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔کے پی کے میں صوبہ بھر کے سینکڑوں بلدیاتی نمائندے پشاور میں احتجاج کر رہے تھے۔مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے بتایا ہے کہ وزیر اعلٰی نے تمام این سیز وی سیز کے لئے نقد فنڈ کا اعلان کردیا۔ نقد فنڈ ایک ہفتے کے اندر اندر این سی وی سیز کا ٹرانسفر ہو جائے گا۔ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات انتظامیہ کو دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن کو بھی ختم کردیا گیا۔ بجٹ میں بلدیاتی نظام کا بیس فیصد فنڈز دینے پر بھی حکومت نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔تمام فنڈ کا اختیار جو ضلعی انتظامیہ کو دیا گیا تھا واپس کر دیا گیا۔ ٹی ایم او،آر ایم او،ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پاس اختیارات کا نوٹیفیکشن بھی ہیلڈ ان ابینس کردیا۔تین نوٹیفیکشن آج ہونگے اور 14 ستمبر کو مزید مذاکرات ہونگے۔

جن جن چیزوں پر ہمارا اعتراض تھا وہ سب تسلیم کیا گیا ہے۔

آر او بیز پر ہماری حکومت کی لیگل ٹیم 14 ستمبر کو بیٹھے گی۔مطالبات کی منظوری اور مثبت پیش رفت کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

پشاور سے بلدیات ٹائمز کے نمائندہ کےمطابق بلدیاتی نمائندوں کے شدید احتجاج پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور مطالبات ماننے پر مجبور ہوئے۔  خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے احتجاج کیلئے پشاور کے ریڈ زون میں داخل ہوئے تو پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ جس کے بعد مظاہرین نے اسمبلی چوک پر دھرنا دیا، تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔وزیراعلیٰ اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، علی امین گنڈاپور نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات مان لئے۔ جس کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج ختم کردیا۔میئر پشاور حاجی زبیر علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 10 نکات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوئے، ہمارے 10نکات کا نوٹیفکیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے سیکرٹری کو فوری نوٹیفکیشن کی ہدایت کی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کی رو سے تمام اختیارات چئیرمین کے پاس ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button