کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم اے جناح روڈ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی نئی تعمیر کے ذمہ دار ٹھیکیدار خلاف انکوائری شروع کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میئر کراچی کے حکم پر متعلقہ انجینئرز کا تبادلہ کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور سخت انکوائری شروع کر دی گئی۔ مذکورہ ٹھیکیدار کے لیے ادائیگیاں اور سیکیورٹی ڈپازٹس روک دیے گئے ہیں۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ "ہم سڑکوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،” میئر نے ڈی جی ٹیکنیکل کے ایم سی کو ہدایات کے دوران مزید کہا منصفانہ انکوائری کو یقینی بنایا جائے شعبہ انجینئرنگ کے خزہد ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے۔