وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 6واں اجلاس،اہم فیصلے

وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 6واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی 112تحصیلوں میں چیف منسٹر کلینک آن ویل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا-112تحصیلوں میں 444کلینک آن ویل وین مہیا کی جائیں گی-112کلینک آن ویل میں الٹراساؤنڈ کی سہولت میسر ہوگی -پنجاب فلم فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی-سرگودھا او رڈیرہ غازی خان ریجن میں بارڈر آؤٹ پوسٹس کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئی- کابینہ نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کے داخلی راستے پر ایم ٹو موٹروے انٹرچینج بنانے کی منظوری دی -اجلاس میں چن دا قلعہ چوک گوجرانوالہ میں فلائی اوور کی تعمیر اورسالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 میں نارووال کرتار پور کوریڈور سکیم پر اتفاق کیاگیا-میانوالی سے سی پیک انٹرچینج داؤد خیل میں ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر کا جائزہ لیاگیا- پولیس شہداء کے اہل خانہ کے گھرو ں کے لئے گرانٹ بڑھانے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 میں روڈز کے میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی- دہلی ملتان روڈاور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت 3روڈز کو دو رویہ بنانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملتان وہاڑی روڈ دو رویہ سڑک بنانے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کی سہولت دیکھیں گے،سنگل روڈبن بھی گیا تو ٹریفک کے مسائل برقرار رہیں گے-مالی سال 2023-24میں چرارڈرین کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت فنڈز کی درخواست کی منظوری دی گئی-برقی روڈ تا ہڈیارہ ڈرین سیوریج لائن بچھنے سے نکاسی آب کا نظام بہتر ہوگا-کچی آبادیوں اور زرعی زمین کو سیلاب کی وجہ سے زمینی کٹاؤ سے بچانے کے لئے فلڈ پروٹیکشن بند کی منظوری دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہر سال آنے والے سیلاب سے مستقل بچاؤ کے لئے پائیدار اقدامات کرنے کاحکم دیاہے-وزیراعلی نے کہاکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے نقصان نااہلی کے مترادف ہے-کابینہ نے بچوں کی ایمرجنسی کیئر کی بہتری کے لئے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی -پنجاب میں ریٹرو ریفلکٹو نمبر پلیٹز مہیا کرنے کی منظوری دی گئی-محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیل کو سٹریجٹک کمیونیکیشن سیل میں تبدیل کرنے،مری میں بائیوڈیورسٹی پارک مری سکیم کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈزاور بانسر ہ گلی زوالوجیکل گارڈن کی ریویمپنگ کی سکیم کی شمولیت کی منظوری بھی دی گئی-مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی،مری کے واٹر سپلائی سسٹم کوبہتر بنایاجائے گا-مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت نرسریز بوٹینکل گارڈن اور پارکس کی اپ گریڈیشن اورمری میونسپل کارپوریشن کے لئے 137.5ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کے اجرا،مری میں سپیشل برانچ کے ڈسٹرکٹ آفس کی تعمیر کے پراجیکٹ،ڈسٹرکٹ مری میں واٹر سپلائی، ڈرینج، سٹریٹ لائٹس، گلیوں اور روڈز کی تعمیر و بحالی اور تزئین وآرائش،سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر،رابرٹس کلب لاہور کی اپ گریڈیشن اورپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں 274 ٹیکنیشن کی بھرتی کی منظوری دی گئی-محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ہسپتالوں میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی بھرتی پر اتفاق کیاگیا-محکمہ ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹ پلاننگ یونٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی میں نرمی،پنجاب سول پروٹیکشن اتھارٹی کی 3خالی آسامیو ں پر بھرتی میں نرمی اورشفافیت کے لئے محکمہ جنگلات میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نقد کی بجائے پنجاب بینک کے ذریعے برانچ لیس ادائیگی کی منظوری دی گئی-میاں چنوں ضلع خانیوال کے چک نمبر44/15L میں میزائل واقعہ کے متاثرین کی مالی امداد،ایگریکلچر آفیسر محمد میسم عباس کے علاج معالجے کی درخواست،ضیاء الرحمان کی والدہ کے مفت علاج معالجے کی درخواست،بشارت حسین کی زوجہ شہناز اختر کے علاج معالجے کے لئے مالی معاونت،اہلمد سیشن ڈویژن طاہر عباس مرحوم کے والد مصری خان کے علاج معالجے کے لئے 15لاکھ 81ہزار روپے کی ری ایمبرسمنٹ کی منظوری بھی دی گئی-مالی سال 2024-25کے پی ایس ڈی پی اے کے لیپس فنڈ 443.301 ملین روپے کی ازسر نو توثیق، پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کے لئے وفاقی حکومت سے وصول شدہ فنڈز کی سپلیمنٹری گرانٹ،پاکستان ائیر فورس کے ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ منرو ڈی جی خان کے معاہدے کی تجدید کی منظوری دی گئی-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button