*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور پراجیکٹ ڈائریکٹرنے جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔

ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ پر مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔سڑک کے اطراف ڈرین کی مرمت و بحالی، فٹ پاتھ اور سڑک کو کشادہ کرنے پر کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔اجلاس میں ٹھوکر تا مال روڈپر جاری پیچ ورک اور مرمت و بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے دوران ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔تعمیراتی کاموں کے دوران سائن بورڈز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں برکت چوک تا الکریم چوک ٹاؤن شپ میں جاری کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ برکت چوک تا الکریم چوک سیور لائن بچھانے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر انجینرنگ اور ڈائریکٹر نیسپاک نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button