اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی. اجلاس میں اسلام آباد ماڈل جیل پر مکمل ہونے والے اور جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی.چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ باؤنڈری وال اور ایڈمنسٹریشن بلاک کا تقریباً 80-70 فیصد کام مکمل جا چکا ہے جبکہ بیرکس اور سنتری پوسٹوں کی تعمیر پر کام جاری ہے.اجلاس میں ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کو پی ڈبلیو ڈی سے سی ڈی اے کو بہتر انداز سے منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے کو اس پروجیکٹ کی منتقلی کے تمام مراحل کو جلد مکمل کیا جائے گا اور منتقلی کے اس عمل تک پی ڈبلیو ڈی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران کی مکمل معاونت لی جائے گی.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جیل کے تعمیراتی کام کے پہلے فیز کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن تک مکمل کیا جائے. انہوں نے ہدایت دی کہ باؤنڈری وال، بیرکس، ایڈمن بلاک، واچ ٹاور کی تعمیر سمیت پہلے مرحلے کے تمام تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں. چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد ماڈل جیل کے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی دیں.انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبےکے فیز ون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو پر بھی جلد کام شروع کردے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button