*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت واسا ہیڈ کوارٹر میں جاری مون سون سیزن کے آپریشن بارے اہم اجلاس،شہر کے مختلف علاقوں کادورہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت واسا ہیڈ کوارٹر میں جاری مون سون سیزن کے آپریشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے آپریشنل تیاریوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔شدید ترین بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں بارشی پانی کا نکاس یقینی بنایا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ دو روز قبل لاہور میں ریکارڈ بارش ہوئی، عملہ و انتظامیہ نے بہترین کام کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا کے فیلڈ سٹاف اور عملے کی حوصلہ افزائی کی، مزید لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ واسا، ٹیپا اور پی ایچ اے کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرے۔اجلاس میں جاری مون سون بارشوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور کے 48 پارکوں کی گرین بیلٹس کو رین منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لیے نیچے کیا جائے گا۔فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ ،والڈ سٹی کی گرین بیلٹس کو بھی نیچے کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ بارشی پانی کو سڑکوں پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ پرائیویٹ پلازہ مالکان بیسمنٹ و پارکنگ سے پانی کا نکاس سیورج سسٹم میں ڈالیں، خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر املاک بارشی پانی کا نکاس سیورج لائن میں یقینی بنائے، سڑک پر پانی کے اخراج پر ایکشن کیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی، تمام ٹاونز کے ڈائریکٹرز اور ایکسینز نے شرکت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ گلبرگ کے مختلف پوائنٹس،مراتب علی روڈ، قذافی اسٹیڈیم روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور مال روڈ کا بھی دورہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button