کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا مشترکہ پارکنگ پلازہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل احمد خان، ایس پی ٹریفک سٹی میڈم شبانہ،ڈی ایس پی ٹریفک شفیع اللہ، مرکزی صدر انجمن تاجران عبد الرحیم کاکڑ اور میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کے آفیسران اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صفاء کوئٹہ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی اسکے علاوہ شہر میں پارکنگ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ سرکلر پلازہ کے مطعلق تفصیلی بریفنگ لی گئ جس میں سرکلر پلازہ میں لفٹ کی تنصیب کو لازمی اور جلد تکمیل کرنے پر زور دیا ، پارکنگ کیلئے ای ٹکٹنگ کے نظام کو جلد نافذ کرنے کا کہا گیا، شہر میں پارکنگ کی مختص جگہوں کے علاوہ گاڑی کھڑی کرنے پر 1000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ، کوئٹہ کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور انکی مانیٹرنگ کے حوالے بات چیت کی گئ اور بلدیہ پلازہ کی تزئین وآرائش پر بھی گفتگو کی گئی
Read Next
مئی 12, 2026
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 11, 2026
حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں میں23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
مئی 9, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
اپریل 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
Related Articles
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
فروری 27, 2026



