قائم مقام میئر پشاور مولانا انور شاہ نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں’ خصوصا صفائی اور انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سپرے اور فومیگیشن مہم جاری ہے، جبکہ عملہ روزانہ کی بنیاد پر گلی محلوں، نالوں، اور حساس مقامات پر صفائی کے کاموں میں مصروف ہے۔ ڈینگی سے بچا ئوکے لیے انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے، مگر عوام کا تعاون بھی اتنا ہی ضروری ہے۔مولانا انور شاہ نے حیات آباد اور مضافاتی علاقوں میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز اور آوارہ کتوں کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری تحفظ اور صحتِ عامہ کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ ٹائون ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر موثر کارروائی کی جائے۔انہوں نے سرکاری ہسپتالوں کے ناقص انتظامات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن افسوس ہے کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کے بجائے سیاسی نعروں میں مصروف ہے۔ حکومت کو عمران خان کی رہائی کے نعروں کے بجائے عوامی مشکلات، ہسپتالوں کی حالتِ زار، وامن وامان پر توجہ دینی چاہیے۔قائم مقام میئر نے مزید کہا کہ میٹروپولیٹن پشاور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت سرگرم ہے، اور ہمارا آفس عوام کے لیے ہر وقت کھلا ہے، شہری بلا جھجک آ کر اپنی شکایات اور تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
پشاور میں ٹریفک اژدہام کے مستقل حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بڑے فیصلے
4 ہفتے ago
*پشاور رنگ روڈ پر 5 انڈر پاسز کے فزیبلٹی فائنل ہوگئی*
4 ہفتے ago
طلبہ کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود
4 ہفتے ago
پشاور میں ٹریفک اژدہام کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کی منظوری
دسمبر 29, 2025
میئر پشاور زبیر علی کی پشاور پریس کلب الیکشن 2026 میں صدر ایم ریاض سمیت تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد
Related Articles
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے چیئرمین شاہ فیصل مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’ میئر پشاور حاجی زبیر علی
دسمبر 19, 2025
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے درمیان ایم او یو پر دستخط
نومبر 29, 2025




