چاول فصل مینیجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مانیٹرنگ کمیٹی 15 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ کمشنرلاہور ڈویژن رائس کراپ مینیجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینر ہونگے، ڈائریکٹر ایکسٹینشن زراعت مانیٹرنگ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز، چیف انجنیر لیسکو سمیت آبپاشی، پیسٹ وارمنگ و پسٹیائیڈز اور انفارمیشن کے افسران کمیٹی میں شامل ہونگے۔ لاہور ڈویژن کے تین بہتر چاول پیداکنندگان کسان، پیسٹیسائیڈز کمپنیز اور کھاد کمپنیز کے نمائندے بھی کمیٹی کے ارکان ہونگے۔ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی دھان بجائی، نشوونما، ویڈ مینیجمنٹ و دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی کھاد دستیابی، جعلی پیسٹیسائیڈز کے خلاف کریک ڈاون اور محکمہ زراعت کی فیلڈ سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی راہنمائی کیلئے آگاہی مہم کو موثر بنانے کے اقدامات کو بھی مانیٹر کرے گی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*کسی کو اجازت نہیں کہ نوٹیفائیڈ کرایوں سے زائد مسافروں سے کرایہ وصول کرے،کمشنر لاہور مریم خان*
1 دن ago
لاہور میں 99 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز کی ترسیل مکمل، 93 فیصد سے زائد ہدف مکمل
1 دن ago
ماہ صیام میں 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد انسپکشنز؛ 592 گراں فروش گرفتار،541 ایف آئی آرز درج, 2 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد،ڈی سی لاہور
3 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا سہولت بازار وحدت کالونی کا دورہ
6 دن ago
گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی بھرپور کارروائیاں
Related Articles
ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس
6 دن ago
پیٹرول صورتحال۔شہریوں کے ریونیو کیسز /کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل سطح جائزہ اجلاس
6 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا مرکزی جلوس روٹ انتظامات جائزہ دورہ۔*
1 ہفتہ ago



