وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں متعارف کرائے گئے جدید جی ائی ایس GIS TECHNOLOGY کی باقاعدہ رونمائی کی۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کو اس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کرکے دیکھایا گیا، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اسمارٹ سٹی پلان بنانے میں مدد ملے گی، سندھ کے لینڈ منیجمنٹ اداروں کے پلاٹس کی نشاہدہی بآسانی ممکن بنائی جاسکے گی، مزید اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گوگل تصاویر کے ذریعے اسمارٹ سٹی پلان مرتب کئے جائیں گے،اس موقع پر ادارے کے افسران و ملازمین کے لیے حج کی قرعہ اندازی بھی منعقد کی گئی۔تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر وسیم شمشاد، سینئر ڈائریکٹر شکیل صدیقی، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سمیت سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی اور کے ڈی اے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جدید GIS TECHNOLOGY کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارہ جاتی امور میں شفافیت، رفتار اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا، جبکہ عوام کو بہتر اور معیاری خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جدید ڈیجیٹل نظام سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت چئیرمن بلاول بھٹو کے وژن ترقی یافتہ پاکستان کے مطابق اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں جو خوش آئند بھی ہے اور موجودہ دور کے مطابق چلنا اہم ضرورت بھی ہے،بعد ازاں وزیر بلدیات نے ادارے کے افسران و ملازمین کے لیے حج 2027ء کی قرعہ اندازی میں شرکت کی اور کامیاب ہونے والے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے اقدامات سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر شکیل صدیقی نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔اور ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے جدید نظام کے نفاذ اور ملازمین کی فلاح کے اقدامات پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ادارے میں شفافیت، گڈ گورننس اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button