حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عدیل خان اسسٹنٹ کمشنر، فیروز والا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ساحل رسول چیمہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا تعینات کیا گیا ۔تقرری کے منتظر غلام مصطفی جٹ کو اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں تعینات کیا گیا ہے۔ماریہ جاوید اسسٹنٹ کمشنر، ٹیکسلا کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے ایڈمنسٹریشن ونگ، S&GAD کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد انس سعید اسسٹنٹ کمشنر، لالیاں کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر، ٹیکسلا تعینات کیا گیا ہے۔ حبیبہ بلال سیکشن آفیسر (ویلفیئر-IV/رینٹ کنٹرولر)، ویلفیئر ونگ، S&GAD، کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں تعینات کیا گیا ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
4 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago




