پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات

حکومت پنجاب نے متعدد صوبائی سیکرٹریز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افتخار علی ساہو سیکرٹری برائے حکومت پنجاب، محکمہ زراعت کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، حکومت پنجاب، کو ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عمر مسعود سیکرٹری حکومت پنجاب، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب کے طور پر تعینات کیا گیا ہے.

زید بن مقصود سیکرٹری (سروسز)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں سیکرٹری حکومت پنجاب، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے.محمد جہانزیب سیکرٹری (آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں سیکرٹری (سروسز) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سیکرٹری (آئی اینڈ سی)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ سید محمد مسعود نعمان سیکرٹری (I&C)، S&GAD، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں سیکرٹری (آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ)، S&GAD، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button