وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں، گولڈ میڈلز اور اعزازات تقسیم کیے۔تقریب میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، وائس چانسلر جامعہ پشاور، اعلیٰ تعلیم کے حکام، اساتذہ، طلبہ اور معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ: پشاور یونیورسٹی سمیت تمام سرکاری جامعات حکومت کی اولین ترجیح ہیں
۔جامعات کے پنشن واجبات کی ادائیگی اور مالی معاونت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاق کی جانب سے بند کیا گیا احساس اسکالرشپ پروگرام صوبائی وسائل سے جاری رکھا جائے گا۔ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، انہیں معیاری تعلیم، روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔خیبرپختونخوا حکومت تعلیمی شعبے کی مضبوطی، طلبہ کی فلاح اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔طلبہ کے لیے انٹرسٹ فری لون، بیرونِ ملک تعلیم کے لیے قرضوں اور صوبائی انٹرن شپ پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔





