ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس،چوک ناخدا شاد باغ پر انڈر پاس کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ اصولی طور پر منظور

ایل ڈی اے گورننگ باڈی سال 2026کاچوتھا اجلاس وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی منعقدہوا۔اجلاس میں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شرکت کی۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔اجلاس میں جوہر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن سے متعلقہ عدالت میں زیر التوا کیس پیش کیے گئے۔

بیوہ کوٹہ کے پراسس میں ایس او پیز کے مطابق اختیارات متعلقہ ہاؤسنگ ڈائریکٹرز کو دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے ڈیجیٹل ڈیٹا سنٹر کے تحفظ کے لیے مجوزہ پراجیکٹ کی منظوری مؤخر کرکے مزید ورکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں چوک ناخدا شاد باغ پر انڈر پاس کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ اصولی طور پر منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں گورننگ باڈی ممبران،ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاون پلانر،چیف آئی ٹی آفیسر،ڈائریکٹر انجینئرنگ،ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس، نیسپاک، ٹیپا اور فنانس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button