وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات و ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس سے امدادی سرگرمیاں اور کاروائیاں جاری ہیں۔ کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے ڈی سی شیخوپورہ اور و ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریدکے، فیروزوالہ، نور پور بستی ریلیف کیمپس سمیت دیگر ایریاز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ریلیف کیمپس میں طبی سہولیات، صاف پانی، خوراک، لائیو سٹاک و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور کیمپس میں مقیم افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ کیمس میں میڈیکل، لائیوسٹاک، صاف پانی، خوراک، مسٹ فینز، سکیورٹی اور صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے، فلڈ ریلیف کیمپ میں مکمل ہسپتال فعال ہے، ریسکیوڈ افراد کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ کنٹینرز ہسپتالوں اور کلینک آن ریسکیو بوٹس زیر آب ایریا کے اندر جاکر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نور پور بستی کا مین روڈ سے بستی تک کا راستہ دوبارہ تعمیر کر کے قابل گزرگاہ بنا دیا گیا ہے، زیر آب علاقوں میں گھروں میں موجود افراد کو کھانا اور ڈرائی فوڈ مہیا کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انخلاء کیلئے ریسکیو بوٹس ہر ایریا میں موجود ہے، لوگوں کے تحفظ کیلئے پولیس گشت کررہی ہے، ریسکیو بوٹس کے ذریعے زیر آب ہر گلی و ایریا میں اعلانات کیے جارہے ہیں. کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں گھروں میں موجود افراد کو راشن و کھانا انکی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، متاثرہ جانوروں کیلیے لائیو سٹاک میڈیکل کیمپس فعال ہے ونڈہ مہیا کیا جارہا ہے۔
Read Next
1 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
2 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
4 دن ago
*شیخوپورہ کے تمام نالوں میں گنجائش سے زائد پانی گززرہا ہے۔اوورفلو ہوے ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
6 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا مزنگ۔قرطبہ۔گنگارام ہسپتال روڈ۔فیصل چوک۔جی پی او چوک کا دورہ*
1 ہفتہ ago



