وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر بلال یاسین نے دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات محبت، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ مذہبی و روحانی مراکز معاشرے میں برداشت، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے نفرت، انتہا پسندی اور تقسیم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ حضرت پیر مکیؒ کی روحانی خدمات اور تعلیمات آج بھی لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت اور فلاحی اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے اس موقع پر کیک کاٹا اور زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔انہوں نے دربار انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
2 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
2 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
3 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
3 دن ago






