ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی ہدایت پرغیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف اور میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی لاہور بھر میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو سیل کر دیا گیا۔یہ کارروائی ان پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کی گئی جو
نجی املاک پر غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے تھے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور پارکنگ فیس کی اوور چارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






