پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات

پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احمد عثمان جاوید ایڈیشنل سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو منیجنگ ڈائریکٹرہارٹیکلچر ایجنسی، لاہور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے.جویریہ مقبول ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ آبپاشی کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر عمران توقیر کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ آمنہ رفیق ڈائریکٹر جنرل، پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) کے اختیار میں ہیں، کو پروجیکٹ ڈائریکٹر، ورک فورس ریڈینس کو بہتر بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری، اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔محمد رفیق احمد آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر امتیاز احمد کھچی، محمد سرور ڈائریکٹر (لوکل گورنمنٹ)، فیصل آباد کی خدمات بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔آصف اقبال ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) فیصل آباد کو آئندہ احکامات تک ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈائریکٹر (لوکل گورنمنٹ) فیصل آباد کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ مجاہد عباس ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گجرات تعینات کیا گیا ہے انھیں سی ای او کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔علی باجوہ ڈپٹی سیکرٹری، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (ایڈمن) واسا، ملتان، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر، موجودہ اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔مزمل الیاس ڈپٹی سیکرٹری، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو جوائنٹ رجسٹرار (ہاؤسنگ) کوآپریٹو سوسائٹیز، پنجاب کے طور پر ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ آصف الرحمٰن ڈائریکٹر (اسٹیٹ لینڈ)، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (PGSHF) کا فوری اثر سے تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں ایک خالی آسامی پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس) پی جی ایس ایچ ایف تعینات کیا گیا ہے۔ احمد رضا ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈائریکٹر، چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (CMIT)، نارتھ ریجن، راولپنڈی کے طور پر ایک نئے عہدہ پر تعینات کیا گیا ہےممحمد قیصر نعیم اعظم آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو ڈائریکٹر (اسٹیٹ) پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ شکیل احمد بھٹی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو سیکرٹری (S&C) بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔مجاہد عباس آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو ڈپٹی سیکرٹری، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ مدثر فارقلیط سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں پوسٹنگ کے منتظرکوایڈیشنل سیکرٹری، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔وقار عظیم ڈائریکٹر (ایڈمن)، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، پنجاب کو ڈپٹی سیکرٹری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب، ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ کاشف نواز آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو ڈائریکٹر (ایڈمن)، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔خاور بشیر آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو ڈپٹی سیکرٹری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ مہر غلام عباس آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو ڈپٹی سیکرٹری، ایکوا کلچر اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔مظفر مختار ڈپٹی سیکرٹری (آرکائیوز)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ننکانہ صاحب کو ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button