مئیر حیدرآباد کاشف شورو اورٹاؤن چٸیرمین مصطفٰی بلال شیخ کے احکامات پر سول اسپتال کے چاروں اطراف روڈز سے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ

مئیر حیدرآباد کاشف شورو کی ہدایت پر ٹاون میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز کے چٸیرمین مصطفٰی بلال شیخ کے احکامات پر اور میونسپل کمشنر ٹی ایم سی فہیم جمالی کی زیر نگرانی ( یو ٹی ) ڈاٸریکٹرز کے ہمراہ اینٹی انکروچمنٹ عملہ نے سول اسپتال کے چاروں اطراف روڈ کو کلیئر کروایا۔اس موقع پر ٹاون چٸیرمین مصطفی بلال شیخ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر روپوٹو بھی موجود تھے۔

اینٹی انکروچمنٹ عملہ نے غیر قانونی تجاوزات ٹیھلے، ٹیھے، پتھارے ، سول اہسپتال کے فٹ پاتھ کو خالی کروایا اور قبضہ مافیا کے خلاف کاررواٸی کی۔۔۔

سول ہسپتال کے مین گیٹ پر موٹر ساہیکل، رکشے کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کاررواٸی عمل میں لاٸی گٸی۔اسطرح کے عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیا جاۓ گا جو سول اہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر مریضوں ایمبولینس کے آنے جانے میں روکاٹ حائل کریں گے۔۔۔ مصطفی بلال شیخ نے مزید کہا کہ ٹی ایم سی میاں سرفراز اینٹی ا نکروچمنٹ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کارواٸی کر رہا ہے شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونے دیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button