محکمہ بلدیات سندھ میں گریڈ ایک تا 18 تک پرموشن کیسیز نمٹانے کے لئے ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

محکمہ بلدیات سندھ میں گریڈ ایک تا 18 تک پرموشن کیسیز نمٹانے کے لئے ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، متعلقہ ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسر ممبران میں شامل ہیں۔کمیٹی سروس رولز،اسامیوں کی پوزیشن، سنیارٹی لسٹ ،سروس ریکارڈ،مطلوبہ دستاویزات اور ڈی پی سی کے منٹس کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی

سندھ کے بلدیاتی اداروں کے عرصہ سے ترقیوں کےمنتظرملامین اور افسران نے حکومت سندھ کی طرف سے اس مثبت پیش رفت کو سراہا ہے اور ملازمین کی احتجاجی تحریک کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button