ایل ڈی اے ٹیموں نے پانچ غیرقانونی رہائشی سکیموں کے دفاتر، سڑکیں، سیور یج سسٹم ودیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں،غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ منیجمینٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمزنے

پانچ ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے الجنت ہومز, فیروز پور روڈ پر کاہنہ کے نزدیک ایک غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن، اے ایس ار، الخیر ہومز اور منٹورو ہومز کی سڑکیں، دفاتر، سیوریج سسٹم اور پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن امجد ہومز نزد مرغزار اور الجنت ہومز کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر قانون کارروائی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن ڈائریکٹرپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز اسد اللہ چیمہ کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button