*واسا لاہور ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد*

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس لاہور میں حسب روایت سالانہ حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب کا اغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔اس تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر حافظ اعجاز رسول ،عبد الطیف ، ڈائریکٹر عثمان بابر ، محمد وسیم اورسی بی اے نمائندگان چوہدری فاروق،چوہدری شاہد نصر سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ پہلی کیٹگری میں سکیل نمبر 1 سے 5 تک کے ملازمین شامل تھے۔ اس کیٹگری سے4ملازمین اظہر کاظمی جونیئر پمپ آپریٹر،خالد یوسف ڈرائیور،عمران شفیق جونیئر پمپ آپریٹر، سرفراز علی جونیئر پمپ آپریٹر ،کے نام نکلے۔ دوسری کیٹگری میں سکیل نمبر 6سے 10تک کے ملازمین شامل تھے۔اس میں محمد عمران خان اے ایف آئی کا نام نکلا ہے۔تیسری کیٹگری میں سکیل نمبر 11سے 16تک کے ملازمین شامل تھے اس میں شفیق احمد سینئر کلرک کا نام نکلا ہے۔ چوتھی کیٹگری میں سکیل نمبر 17 سے اوپرتک کے ملازمین شامل تھے جس میں محمد محسن علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا نام نکلا ہے۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ یہ7خوش نصیب اس سال واسا لاہور کی جانب سے حج کی ادائیگی پرجائیں گے ۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد دی

۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے حج قرعہ اندازی میں آنے والے تمام خوش نصیب ملازمین کو واسا لاہور کی ترقی و کامیابی کے لیے خصوصی دعاوں کی اپیل بھی کی۔

سی بی یونین رہنماوں چوہدری فاروق و چوہدری شاہد نصر نے منتخب ملازمین کو مبارکباد دی۔

سی بی اے یونین نے واسا ملازمین کے مطالبات وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد کو پیش کیے۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا ملازمین کو الاونس کے حوالے سے جلد خوشخبری کا عندیہ دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button