آزاد جموں وکشمیر میں اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے، محمد شاہد ایوب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات

صدر آزاد جموں و کشمیر نے تبادلہ جات تعیناتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کرتے ہوئے متعدد اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محمد شاہد ایوب، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کو تبدیل کر کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ تہذیب النساء سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ وکلچر کو تبدیل کر کے سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ و شہری دفاع تعینات کر دیا گیا ہے۔چوہدری مجید احمد سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ وشہری دفاع کو تبدیل کر کے سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ ،

محمد راشد حنیف سیکرٹری بی ایس – 20 محکمہ صحت عامہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر،چوہدری عبد الرحمن ، ڈائریکٹر جنرل بی ایس۔ 20 سول ڈیفنس کو تبدیل کر کے سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button