“لاہور میں رواں سال میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 212 ہے۔شرح اموات صفر ہے۔ رواں سال میں ابتک قصور میں 4,شیخوپورہ میں 16 اور ننکانہ میں 5مثبت ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں”
لاہور میں کل ہاٹ سپاٹ23181 ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں میں انسداد ڈینگی اقدامات کی خلاف ورزی پر 88ایف آئی آرز درج ہوئیں۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہاکہ تمام ہاٹ سپاٹس کو سو فیصد چیک کریں۔لاروا سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔