ڈی سی لاہور کا سرکاری اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے فیلڈ میں متحرک

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ پرائمری اسلامیہ سکول رام پورہ کا اچانک دورہ کیا اور پرنسپل سے بچوں کی نصابی سرگرمیوں اور دی جانے والی سہولیات سے متعلق پوچھا. انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سکول میں ڈینگی و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا اور بچوں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا. ڈی سی لاہور نے سکول انتظامیہ کو بچوں کو ڈینگی آگاہی دینے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور پرنسپل کو ہدایت کی کہ ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہ رہنے دی جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور بچوں کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری اسکولوں میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں.

جواب دیں

Back to top button