حکومت پنجاب کی گندم پالیسی کا اجراء کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت اجلاس, ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم پالیسی کا اجراء کردیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے مارکیٹ کو اوپن رکھنے، قیمتوں کو کنٹرول کی جگہ ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسانوں کو فی ایکڑ سبسڈی دینے، الیکٹرانک گودام میں گندم رکھنے، بلا سود قرض کی فراہمی، کسان کارڈ کا دائرہ کار بڑھا کر ساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ کرنے، کسان کارڈ کی رقم کو بھی ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ گرین ٹریکٹرز، سولر پینل سمیت دیگر اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر گندم کی موجودہ صورتحال پر کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پالیسی کا اجراء کردیا گیا ہے۔ 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی سمیت بلا سود قرض کی فراہمی، مارکیٹ میں گندم کی خریداری کو اوپن کرنے سمیت فلور ملز کو کم از کم 25 فیصد سٹوریج کا پابند بنایا جائے گا اور ان اقدامات سمیت کسان قدامات بروئے کارلائے جائیں گے۔ کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب مختلف اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ کسانوں کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کو حکومت پنجاب کو ارسال کیا جائے گا اور جو مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں مقامی سطح پر حل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی پالیسی کو شفافیت یقینی بناتے ہوئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button