وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ایس تھری منصوبے کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس ٹی ون اور ٹی پی 3 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مئیر کراچی مرتضٰی وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی، اسد ضامن و دیگر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں گذشتہ روز وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ ہونے والے ایس تھری منصوبے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔






