ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا

جراثیم کش اسپرے مہم کراچی کے ساتوں اضلاع میں چلائی جائے گی۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مزید کہا ہے کہ جراثیم کش اسپرے مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے بچانا ہے۔فیومیگیشن کے لئے کے ایم سی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کی جا رہی ہیں۔ہر ممکن کوشش ہے کہ کراچی کا کوئی بھی علاقہ فیومیگیشن سے محروم نہ رہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو جراثیم سے حفاظت فراہم کرتی رہے گی۔ڈینگی مچھر،مکھی،چکن گونیا اور دیگر بیماریوں کے لئے اسپرے ضروری ہے۔مساجد، امام بارگاہوں اور اس کے اطراف میں اسپرے کیا جائے۔ندی، نالوں اور کچرے کنڈیوں کے اطراف مسلسل اسپرے مہم جاری رکھی جائے گی۔

اسپرے مہم کا مقصد شہر میں پھیلنے والی بیماریوں کو ختم کرنا ہے۔ سپرے مہم سے ملیریا جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہوسکے گا۔

جواب دیں

Back to top button