تلی داس راوشن میں جھیل سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر 23 اگست کو ایک تکنیکی ٹیم نے سائٹ کا دورہ کیا۔ ٹیم نے جھیل سے پانی کے کنٹرول شدہ اخراج کے لیے جامع ایس او پیز تیار کر لیے ہیں تاکہ مقامی آبادی اور انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) کے مطابق علاقے میں سڑک کی عارضی بحالی کے لیے متبادل راستے پر کام تیزی سے جاری ہے

اور آئندہ 48 گھنٹوں میں آمد و رفت بحال ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے مستقل بحالی کے لیے بھاری مشینری کو متحرک کر دیا ہے، جبکہ جی ایس آر کی مکمل بحالی کا عمل علاقے میں کیچڑ سوکھنے اور محفوظ ہونے سے مشروط ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے دوران احتیاط برتیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔






