کمزور ٹی ایم ایز کو گرانٹ کا اجراء خوش آئند،بلدیاتی اداروں کے ختم کئے گئے 120 ٹیکسز کو بلاتاخیر بحال کیا جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز)صوبائی حکومت کی طرف سے ایمرجنسی سیلابی صورتحال اور نامساعد حالات کے باوجود کمزور مالی پوزیشن والی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے بندوبستی علاقوں کی 64 TMAs کے لئے مبلغ 1260.000ملین روپے اور مرجرز علاقوں کی 23 TMAs کے لئے مبلغ 163.000ملین روپے کی خصوصی گرانٹ کا اجراء کرنے پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران اور اراکین فیڈریشن نے

صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وباء کے دوران بلدیاتی اداروں کے ختم کئے گئے 120 ٹیکسز کو بلاتاخیر بحال کیا جائے اور 2 فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس کی بحالی کے احکام صادر کر کے بلدیاتی اداروں کی مالی پوزیشن کی بہتری کے فوری مثبت اقدام اٹھائے جائیں اور تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور جاری کرنے کے احکام جاری کئے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button