سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں سے ورلڈ بینک کے تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں شہناز ارشد ٹاسک ٹیم لیڈر، تھیری مایئکل،اور صہیب رشید سینیئر اربن سپیشلسٹ بھی شامل تھے۔ ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں 16شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔پی سی پی کے تحت 16میونسپل کمیٹیوں میں تکنیکی معاونت بڑھانے پربھی غور کیا گیا۔حکومت پنجاب کے تاریخی پروگرام ستھرا پنجاب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ
میونسپل کمیٹیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔پنجاب سیٹیز پروگرام کی معاونت سے لوکل گورنمنٹس کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔صفائی کے نئے یکساں نطام کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے دائرہ کار کو بڑھا کر دیہی علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ ستھرا پنجاب کے تحت ویسٹ ڈمپنگ کی بجائے ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل لایا جا رہا ہے۔
جنوبی پنجا ب کے 2ہزارگاؤں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ورلڈ بینک فنڈد منصوبے پر کام جاری ہے۔ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی زاہد عزیز نے بتایا کہ ورلڈ بنک فنڈڈ پی سی پی کے تحت اٹھارہ ارب کے واٹر سپلائی، سینی ٹیشن کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔وفد کے شرکا کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔