کمشنر لاہور زید بن مقصود سے چیف لیسکو شاہد حیدر کی ملاقات کی ،اجلاس،بریفنگ

اجلاس میں چیف انجینئر لیسکو طاہر محمود میو نے لیسکو کے جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف لیسکو نے کہا کہ لیسکو بجلی چوری کیخلاف ایکشنز کیلئے ضلع اور سب ڈویژنز سطح پر ہدایات جاری کر چکا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ بجلی چوری قومی خزانے کا نقصان ہے۔ اس کو سخت ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیسکو کو تمام آپریشنز میں سب ڈویژن سطح پر بھی ضلعی انتظامیہ کی سپورٹ ہوگی۔

 

کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آندھی اور بارش کے باعث درختوں کا بجلی کے تاروں پر گرنے سے بھی بجلی فراہمی میں تعطل آتا ہے۔چیف لیسکو شاہد حیدر نے کہا کہ ہدایات کے مطابق شہر میں ہر نئی بجلی کی لگنے والی لائن انسولیٹر لائن ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیسکو کا بجلی کی ترسیل کا نظام بہت وسیع ہے۔ شہری سہولیات فراہمی کو مزید آسان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دنوں میں بجلی کی تاروں کے گرنے یا کھمبوں میں کرنٹ آنے والے ایریاز کو مانیٹر کرائیں۔ چیف لیسکو نے کہا کہ بجلی تاروں یا کھمبوں میں کرنٹ آنے کے واقعات اکا دکا ہوتے ہیں۔ صفر سطح پر لانے کیلئے کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پتنگ ڈور سے بجلی ترسیلی نظام میں بھی شدید رکاوٹ کا پابندی لگنے سے خاتمہ ہوا ہے۔

جواب دیں

Back to top button