ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے آگہی واک کمشنر آفس ساہیوال سے شروع ہو کر ضلع کونسل کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔واک میں سی او ضلع کونسل ساہیوال ،سی او میونسپل کمیٹی ساہیوال ،ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر و فوکل پرسن میڈیا لوکل گورنمنٹ ،طلباء اور سول سوسائٹی نے شرکت کی
آگہی واک کا مقصد ساہیوال ڈویژن کے ہر شہر اور گاؤں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوامی تعاون حاصل کرنا تھا