کےایم سی وٹی ایم سز کے ہزاروں پینشنرز 2017 سے اپنے پینشنری واجبات سے محروم، 2019 اور 2020 کے بجٹ میں اعلان کردہ25 فیصد اضافے کی ادائیگی بھی نہ ہوئی،مراسلہ

کےایم سی وٹی ایم سز کے ہزاروں پینشنرز 2017 سے اپنے پینشنری واجبات کی محرومی کے ساتھ ساتھ 2019 اور 2020 کے بجٹ میں اعلان کردہ25 فیصد اضافے کی ادائیگی سے محروم ہیں۔جبکہ اکتوبر 2023 سے میئرکراچی کے حکم کے تحت ٹی ایم سیز کے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین کے پینشن کیسز کےایم سی میں جمع نہ ہونے کے باعث ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد تنخواہیں بند ہونے کے بعد ماہوارپینشن کی ادائیگی سے بھی محروم ہیں۔اس ناانصافی پر سجن یونین ومیونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر بنائی گئی SOP کے تحت کےایم سی سے اس وقت کی ڈی ایم سیز کے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین کی کٹوتیاں براہ راست کے ایم سی کو جاری کرکے کےایم سی سے تمام ڈی ایم سیز موجوہ ٹی ایم سیز کے ملازمین کو ریٹائر ہونے پر پینشن گریجویٹی اور پروانڈنٹ فنڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔جسے میئر کراچی نے 9 اکتوبر کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم سیز کو خط لکھ کر بغیر حکومتی منظوری اور خط کا جواب آئے بغیر 16 اکتوبر سے ٹی ایم سیز کے ریٹائر اور وفات پاجانے والے ملازمین کے کیسز لینا یکطرفہ طور پر بند کرکے اس عرصے کے دوران ریٹائر اور وفات پاجانے والے ملازمین جوکہ پہلے ہی ریٹائر ہونے پر تنخواہیں بند ہونے سے پریشان تھے ان پر پینشن اور واجبات کی ادائیگی کا دروازہ بھی بند کردیا گیا۔الائنس کے سربراہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے9 اگست کو میئر کراچی کے 9 اکتوبر 2023 کے لکھے ہوئے خط پر قانونی پوزیشن واضح کرتے ہوئے ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین وبیواوں کے پینشن کیسز کےایم سی سے حل کیے جانے کی ہدایت جاری کی۔لیکن تاحال مسئلہ حل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ نے میئر کراچی کو دوہفتے قبل حکم دیا کہ وہ ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز کو کےایم سی سے حل کریں۔لیکن پھر بھی یہ مسئلہ حل نہ ہوا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے 8 اکتوبر کو اس سلسلے میں یادہانی کا خط جاری کیا۔جو تاحال میئر کراچی کے دفتر میں منظوری کےلیے زیر التواء ہے۔اب چونکہ ٹی ایم سیز کے پینشن کیسز کو کےایم سی میں نہ لینے کا 16 اکتوبر کو ایک برس مکمل ہورہا ہے.تو اس سلسلے میں گزشتہ روز میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کا اہم اجلاس کے ایم سی ورکشاپ میں ہوا۔جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس ذیادتی،ناانصافی اور پینشنری واجبات کی عدم ادائیگی،پینشن میں اضافہ ادا نہ کرنے کے خلاف16 اکتوبر کوکےایم سی ہیڈ آفس میں پرامن احتجاج سیاہ پرچم اٹھاکر اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کیا جائے گا تاکہ ارباب اختیار تک ان مسائل کو پہنچایا جاسکے۔اس سلسلے میں تمام پینشنرز اور خصوصا ان ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین اور بیواؤں جن کے پینشن کیسز کےایم سی نے لینے سے انکار کیا ہے۔ان سے درخواست ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بن کر اپنا حق لینے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

جاری کردہ

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس

کےایم سی ریٹائر ایمپلائز۔ایکشن کمیٹی

کےایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی

جواب دیں

Back to top button