*پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کلچر اتھارٹی لاہور کی طرف سے شاپ رینٹ کے ٹھیکہ میں 15 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں*

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کلچر اتھارٹی لاہور کی طرف سے شاپ رینٹ کے ٹھیکہ میں 15 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔شاپ رینٹ مالی سال 25،26 کے ٹھیکہ کی نیلامی میں ایک فرم نے 85 کروڑ روپے کی بولی دی۔تاہم کوئی اور پارٹی مدمقابل نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری بولی 70 کروڑ روپے پر پارٹی کو دینے کی سفارش کر دی گئی ہے۔جس سے سرکاری خزانے کو 15 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔نیلامی کے ریکارڈ میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔نیلامی کے عمل کو خفیہ رکھا گیا۔بتایا گیا ہے کہ اس سے پی ایچ اے کے کئی افسران مستفید ہوئے ہیں۔اگر محکمانہ انکوائری کی جائے تو مزید حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button