ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ڈسکہ کا دورہ کیا دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں سیوریج کے درینہ مسئلہ کے حل کیلئے1ارب روپے کی لاگت سے سیورلائن اور نالوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ باقاعدگی سے منصوبوں کی مانیٹر نگ کرے گی جبکہ انجینئرنگ ونگ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈیزائن کے مطابق منصوبوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں اور اس میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام الناس ان سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں، یہ بات انہوں نے ڈسکہ سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے بتا یا کہ ڈسکہ شہر میں کئی ایک میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، جس میں مواصلات اور سیوریج کے علاوہ گرینڈ تفریحی پارک کی تعمیر، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو جدید مشینری، واٹر سپلائی اور اسٹریٹ لائٹس کی سپلائی کی فراہمی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں۔ 8 کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار روپے کی لاگت سے سمبڑیال روڈ پر 15 سو فٹ طویل سیوریج لائن کی بحالی، میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ڈسپوزل اسٹیشن پر تمام پمپنگ یونٹس کی تبدیلی اور پاور فیکٹر کی تنصیب، 126 ایل این ڈی لائٹس کی تنصیب، سالڈ ویسٹ کی مشینری کی مرمت اور مین ہول کور کی اسٹوریج شامل ہے۔ڈسکہ شہر سے بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے سٹی کے زون ون اور ٹو میں ڈرینج سسٹم میگا پراجیکٹ پر 40 فیصد سے زائد سول ورک مکمل کرلیا گیا اس منصوبے کو گریویٹی فلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے نکاسی آب کیلئے الیکٹریکل یا مکینیکل آپریشن کی کاسٹ کی بچت ہوگی۔ جبکہ پرانے سینی ٹیشن کے نظام کی اپ گریڈیشن اور صفائی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔اس منصوبے کی تکمیل پر مجموعی طور پر 77 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ 142 اسٹریٹ لائٹس پولز، 298 اسٹریٹ لائٹس، بمعہ چار ٹرانسفر اور 31 ہزار فٹ کیبل کی تنصیب کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے رواں ماہ کے اخر تک 15 کروڑ 77 لاکھ روپے کی لاگت سے ڈسکہ میں اسٹریٹس لائٹس فنکشنل ہوجائیں گی۔






