ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارڈز بنا کر دئیے جائیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہر چیک پوائنٹ کی تصویر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے تنبیہہ کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود فیلڈ میں موجود ہوں اور کوئی نمائندہ قابل قبول نہیں ہے ہر مجسٹریٹ خود چالان کرے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے روٹی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت فروخت پرسخت برہمی کا اظہار کیا اور روٹی کی قیمت 14 روپے، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا. ڈی سی سید موسیٰ رضا نے پرائس کنٹرول کی میٹنگ کا اجلاس روزانہ طلب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ذمہ داریوں میں غفلت اور کوتاہی کی گنجائش بلکل نہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button