سندھ فوڈ اتھارٹی کی کراچی اور ٹھٹہ میں کاروائیاں، 12 ہزار لیٹر ناقص کوکنگ آئل ضبط، 11 غیر معیاری آر او پلانٹس سیل

سندھ فوڈ اتھارٹی (SFA) نے صوبے بھر میں عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ٹھٹہ اور کراچی میں دو بڑی کارروائیاں کی گئیں، جن میں ایک طرف ناقص کوکنگ آئل کی فروخت کو ناکام بنایا گیا، جبکہ دوسری جانب غیر معیاری آر او پلانٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 پلانٹس سیل کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹھٹہ میں کارروائی کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ سیفٹی آفیسر نتاشہ عرف مریم کی سربراہی میں ایک ڈسٹریبیوشن یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں سے 12 ہزار لیٹر سے زائد غیر محفوظ اور ناقص کوکنگ آئل برآمد ہوا۔ اس تیل کو مقامی برانڈز کے نام پر مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، لیکن سندھ فوڈ اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس خطرناک عمل کو ناکام بنا دیا۔ ڈسٹریبیوشن یونٹ کو غیر معیاری تیل کی فروخت کرنے پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، مزمل حسین ہالیپوٹو نے اس کارروائی کے حوالے سے کہا، عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر معیاری کوکنگ آئل کی فروخت روک کر ہم نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، اور ایسی مزید کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button