پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن کی جانب سے جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال کو سیل کی جانے والی دستاویزات کی کاپی منظر عام پر آگئی ۔جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال سیل کئے جانے کے سبب آپریشن تھیٹر سروس اور لیب ٹیسٹ سروس معطل ہو گئی، تاہم ایمرجنسی سروس بحال رہے گی ۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن حکام نے جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال کو رجسٹریشن کروانے کے لئے پہلے نوٹس جاری کیا تھا۔گذشتہ دس سال سے تعینات میڈیکل سپریتنڈنٹ ڈاکٹر فرح حفیظ سمیت کسی بھی ذمہ دار نے جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال کو آج تک پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن سے رجسٹرڈ کروانے کی زحمت نہیں کی ۔کمیشن حکام نے جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال،کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن ایکٹ2010 کے تحت سیل کرنے کے بعد میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو باضابطہ نوٹس بھی جاری کر دیا
۔جاری کئے گئے نوٹس میں جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن سے رجسٹرڈ کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال کی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرفرح حفیظ کو سیکرٹری پی ایم ای آئی ایف کی جانب سے بھی اکتوبر و شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے






