ٹاون میونسپل کارپوریشن چنیسر کے زیر اہتمام ” شاہین فٹبال گراونڈ و فیملی پارک” منظور کالونی کی افتتاحی تقریب

ٹاون میونسپل کارپوریشن چنیسر کے زیر اہتمام ” شاہین فٹبال گراونڈ و فیملی پارک” منظور کالونی کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔”شاہین فٹبال گراونڈ و فیملی پارک” کا افتتاح مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔تقریب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، وزیر توانائ سید ناصر حسین شاہ، وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید، معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سید وقار مہدی، ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ریاض بلوچ ، وائس چیئرمین ندیم خیالی و دیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں پی ایس 104/105 کی عوام , اہل علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button