جنوب مغربی کینیڈا کے شہر ساسکاچیوان کو بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے کہ وہاں نومبر میں میونسپل الیکشن ہونے والے ہیں تاہم اس میں میئر کے عہدے کے لیے کوئی بھی امیدوار نہیں ہے۔
کائل نامی شہر میں حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ میئر جارج ولیمز جو نومبر 2021 میں میئر منتخب ہوئے تھے وہ اس سال ریٹائر ہوجائینگے اور اب تک کوئی امیدوار نے میئر کے عہدے کے لیے سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ ٹاؤن کونسل کے لیے کوئی نامزدگی بھی نہیں آئی ہے۔چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر امبر ڈاشنے کا کہنا ہے کہ میئر کی نامزدگی کیلئے درخواستوں کی طلبی کیلئے دو راؤنڈز ہوچکے ہیں لیکن اب تک کسی نے ان پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
مقامی میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا یہ پریشان کن ہے لیکن میں پرامید ہوں کہ کوئی نہ کوئی آگے بڑھے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار 13 نومبر کو ہونے والے الیکشن میں سامنے نہیں آیا تو پھر کونسل ایک ڈپٹی میئر کو چنے گا تاکہ دفتری معاملات کو چلایا جاسکے۔