کراچی میں پارکنگ کی سہولیات کے ساتھ نئی مال ٹائپ مارکیٹ اور مارکیٹوں میں سولرائزیشن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکنگ کی سہولیات کے ساتھ نئی مال ٹائپ مارکیٹ قائم کرنے اور مارکیٹوں میں سولرائزیشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی زیر صدارت اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس ہوا۔ میئر نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آنے والی مارکیٹوں کی خدمات کا موقع فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایس ایم افضل زیدی، پی اے ایس، میونسپل کمشنر کے ایم سی، سمیرا حسین سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ، اخلاق احمد سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن میئر اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button