وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس ایما فین سے ملاقات

ملاقات میں سندھ میں ایشین ڈولپمینٹ بینک کی مدد سے جاری منصوبوں پر بات چیت ہوئی ۔سیلاب متاثرین کے گھروں کے لئے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت (واش پروجیکٹ) کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک، ایشین بینک اور دیگر اداروں کی مدد سے سیلاب متاثرین کے محفوظ گھر بنا رہی ہے۔سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کے لیئے واش پروجیکٹ کی ضرورت ہے تاکہ واش روم اور نکاسی آب کا سسٹم بنایا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کے گھروں کے لیئے سولر پروجیکٹ کے لیئے بھی اے ڈی بی کی سپورٹ کی بات کی۔

سیلاب متاثرین کے علاوہ بھی سندھ حکومت نے سولر پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے لوگ مہنگی بجلی کے متحمل نہیں۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے واش اور سولر پروجیکٹس کے لیئے مدد کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ (ٹی پی فور) لگانے کے لیئے ایشین ڈولپمینٹ بینک کی مدد مانگ لی

ایشین ڈولپمینٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹی پی فور کیلئے مکمل حمایت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو ٹی پی فور کے ڈاکیومینٹس اے ڈی بی کو پہنچانے کی ہدایت دیدی۔ٹی پی فور شہر کے لیئے بہت ضروری ہے جس کیلئے ایشین بینک کی مدد بہت اہم ہے۔

سندھ حکومت اور ایشین بینک کا حیدرآباد انفرااسٹیکچر گیپس کی اسٹڈی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ حیدرآباد کی اسٹڈی ہونی چاہئے کہ شہر کے انفرااسٹیکچر میں کن کاموں کی ضرورت ہے۔حیدرآباد کے لیئے ایک مرتبہ انفرااسٹیکچر کے مسائل طے ہوجائیں تو اس حساب سے کام کروائیں جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button