ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر بلدیہ عظمٰی کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نشتر زون میں آپریشن 3 املاک مسمار،متعدد کو وارننگ

بلدیہ عظمیٰ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور 3 املاک مسمار و متعدد وارننگز جاری کیں. ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی زیڈ او پلاننگ طاہر محمود گجر نے بھرپور کارروائیاں کیں. نشتر زون کے علاقے شنگھائی روڈ، شنگھائی پل، موضع کماہاں اور مین آشیانہ روڈ پر بڑی کارروائیاں کیں گئیں. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کروا دیا گیا.

انہوں نے کہا کہ نقشہ جات کی منظوری کے بغیر بلڈنگز تعمیر کرنے پر مسمار کیا گیا ہے. انہوں نے بلڈنگز مالکان کو موقع پر زیر تعمیر عمارت کا نقشہ جمع کروانے کی ہدایت کی. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی.

جواب دیں

Back to top button