گلگت بلتستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وحید شاہ کا ضلع غذر کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری وحید شاہ نے ضلع غذر کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے بات چیت کی اور ریلیف و بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ غذر حبیب الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشنز اینڈ ورکس امین اللہ غزنوی، اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی بحالی اور ریلیف کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تمام ضروری وسائل بروقت فراہم کیے جائیں اور متاثرین کی مکمل مدد کی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیلاب کی تازہ صورتحال، بحالی کے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

جواب دیں

Back to top button