حیدرآباد کی ترقی کے لیے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کا ایک اہم اقدام!میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیر صدارت سوک سینٹر میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے انفراسٹرکچر، واٹر سپلائی، سیوریج، ماحولیاتی بہتری جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ADB کے ماہرین یونٹ ہیڈ اربن پروگرام ایشین ڈویلپمنٹ بنک میاں شوکت شفیع، ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی سینئر اسپیشلسٹ سارا ایف اظفر، کلائمیٹ چینج اسپشلسٹ اوکیو جو جان، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ محسن اسلم خان، میونسپل کمشنر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ظھور احمد لکھن ، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے CEO طفیل احمد ابڑو، نے اجلاس میں شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی۔






