کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری شکیل قادر خان سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ مختلف بس کمپنیوں کی 11 بسوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر کے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور اگر کوئی این جی او غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی ایکشن پلان کو مربوط و مؤثر بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحالی امن اور عوامی تحفظ کے لیے فیصلے اجتماعی ہوں گے، ریاستی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا اور ہر صورت میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف دو ماہ کے قلیل عرصے میں 1436 بند اسکول دوبارہ فعال کیے گئے ہیں جبکہ 7908 کنٹریکٹ اساتذہ کے آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں اور مزید 3500 اساتذہ کے تقرری آرڈرز جلد جاری ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ان پیش رفتوں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے تعلیمی شعبے میں اہم سنگ میل قرار دیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ریاستی اداروں کی نہیں بلکہ ہر فرد کی مشترکہ جنگ ہے۔ ہمیں اس دور میں جہاں سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے، وہاں سچائی پر مبنی حقائق عوام کے سامنے لانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بیانیہ نہیں، بلکہ سچ اور حقیقت کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔آخر میں وزیر اعلیٰ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع اور مؤثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کو امن، ترقی اور انصاف کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
Read Next
4 دن ago
کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک کی تیاریوں، پرائس کنٹرول اور سستا بازاروں کے قیام سے متعلق اجلاس
1 ہفتہ ago
گوادر میں پانی بحران بڑی حد تک قابو، جی ڈی اے کا 11 ارب روپے کا منصوبہ مکمل،ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی میڈیا بریفنگ
1 ہفتہ ago
کوئٹہ ڈویژن میں زرعی انکم ٹیکس وصولی سے متعلق اجلاس
2 ہفتے ago
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، کوئٹہ شہر کے لئے مجوزہ ٹریفک پلان سے متعلق ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ
Related Articles
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس
3 ہفتے ago
UN Resident Coordinator Praises Balochistan’s Digital Health Transformation During High-Level Visit
جنوری 22, 2026
وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ، مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہے ہیں،میر سرفراز بگٹی
جنوری 8, 2026



