کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی 11میں سے 9 نشستوں پر کامیاب،جماعت اسلامی 2،تحریک انصاف کو سیٹ نہ جیت سکی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے اسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد قرار دیا ہے۔

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، جبکہ جماعت اسلامی لیاقت آباد سمیت اپنی دیگر نشستوں سے بھی محروم ہو گئی۔کراچی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 11 میں سے 9 نشستوں پر کامیاب ہو گئی جبکہ جماعت اسلامی دو نشستیں حاصل کرسکی۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر ابراہیم حیدری ٹاؤن یو سی 7کے وارڈ 4 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف خان 994 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،جماعت اسلامی کےامیدوار اکرام اللہ 362 جبکہ آزاد امیدوار اعظم خان نے 131 ووٹ حاصل کیے۔ ضلع ملیر یو سی 9 کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بابر مگسی 2493ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،جماعت اسلامی امیدوار نعمان احمد 528 اور آزاد امیدوار عزیر علی کو 121 ووٹ ملے۔کراچی کے بلدیہ ٹاؤن یو سی 10 کے وارڈ 4 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اقرار حسن 374 ووٹ لے کر کامیا بہو گئے جبکہ آزاد امیدوار اسامہ نے 188اور جماعت اسلامی کے امیدوار محمد طحہ نے 122 ووٹ حاصل کیے، کورنگی یو سی 7 وارڈ 1 پر پیپلز پارٹی امیدوار مرتضی قریشی 1045 ووٹ لے کر کامیاب ، جماعت اسلامی کے امیدوار کامران نے 666اور آزاد امیدوار محمد وسیم نے 157 ووٹ حاصل کیے، ٹرن آؤٹ 14.32 فیصد رہا۔لانڈھی ٹاؤن یو سی 6 کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار عمیر احمد خان درانی 1775 ووٹ لے کر کامیاب قرار ، جماعت اسلامی کے عبدالرحمن 816 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ پی پی امیدواروں کی کامیابی پر جیالوں نے جشن منایا، مختلف پولنگ اسٹیشنز کے باہر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button