کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا لاہور کے زیر اہتمام لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ٹاون ہال میں جاری ای ٹینڈرنگ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ تھے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کمشنر لاہور کو ای ٹینڈرنگ نظام بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز آن لائن بھرے گئے ہیں، ای ٹینڈرنگ میں تمام فریقین کو برابری کی بنیاد پر موقع ملا ہے، واسا لاہور کی 41 بلین کی 251 سکیموں کے لیے ٹینڈرز کھولے گئے ہیں، واسا کے 9 ڈائریکٹورٹ، گلبرگ، راوی، گنج بخش، علامہ اقبال، نشتر، شالیمار میں کیمپس لگائے گئے ہیں جبکہ عزیز بھٹی، پی اینڈ ایس اور مینٹیننس ڈائریکٹوریٹ کے 16 کیمپس لگائے گئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ای ٹینڈرنگ کا مقصد شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور عوامی سہولت کو یقینی بنانا ہے، ای ٹینڈرنگ نظام وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے، ای ٹینڈرنگ سے ترقیاتی کاموں کے معیار و شفافیت قائم ہوگی۔