جنگ ستمبر پر ان کی کتابوں بی آر بی بہتی رہے گی، لاہور کی دہلیز پر، بدر سے باٹاپور تک، خاکی وردی لال لہو نے بہت شہرت پائی.
اک بت شکن پیدا ہوا، شمشیر بے نیام، دمشق کے قید خانے میں، اور نیل بہتا رہا، ستارہ جو ٹوٹ گیا ! ، حجاز کی آندھی، اندلس کی ناگن، فردوس ابلیس، طاہرہ، میں کسی بیٹی نہیں اور اس نے کہا، نئی زندگی، جیو اور جینے دو، مقناطیسی شخصیت اور داستان ایمان فروشوں کی بھی ان کی مقبول کتابیں ہیں.
چوبیس میں سے اٹھارہ گھنٹے کام کرنے والے یہ ان تھک ادیب حکایت کا بیشتر حصہ خود لکھتے تھے. کتنے ہی مقبول سلسلے تھے، جن پر دوسرے فرضی نام چھپتے رہے، دراصل عنایت اللہ خود لکھتے رہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ احمد یارخان ایک قلمی نام تھا جو عنایت اللہ نے اپنی جرم وسزا کی کہانیوں کیلئے اختیار کیا تھا۔ شکاریات کی کہانیاں صابر حسین راجپوت کے نام سے اور نفسیاتی مضامین "میم. الف” کے نام سے لکھے.پانچ جلدوں میں "داستان ایمان فروشوں کی” بھی انہوں نے التمش کے قلمی نام سے خود لکھی تھی.
عنایت اللہ آرمی اور پھر ایر فورس کی ملازمت سے فراغت کے بعد مجلاتی صحافت سے منسلک ہوئے۔ سیارہ ڈائجسٹ سے آغاز کیا۔ بعد میں اپنا ذاتی ڈائجسٹ "حکایت” کے نام سے شروع کیا جو جلد ہی ملک کے مقبول ترین رسائل میں شامل ہوگیا.
انہوں نے 16 نومبر 1999 کو 79 برس کی عمر میں وفات پائی.اس بہادر شخص نے اس سے قبل طویل عرصہ تک پھیپھڑوں کے کینسر سے اپنے پیاروں کو پریشان کیے بغیر خاموش جنگ لڑی.
عنایت اللہ کی تصانیف
تاریخی ناول/داستانیں
حجاز کی آندھی
شمشیرِ بے نیام (دو حصے)
اور نیل بہتا رہا (دو حصے)
دمشق کے قید خانے میں
اور ایک بت شکن پیدا ہوا (پانچ حصے)
داستان ایمان فروشوں کی (پانچ حصے)
ستارہ جو ٹوٹ گیا
فردوس ابلیس (دو حصے)
اندلس کی ناگن
امیر تیمور (ترجمہ)
مجرم یا جنگ آزادی کے ہیرو
شکاریات ترميم
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
سانپ، سادھو اور نوجے کی کہانی
پگلی کا پنجہ
ایک لڑکی دو منگیتر
بیٹا پاکستان کا بیٹی ساہو کار کی
بھیڑیا، بدروح اور بیوی
جذبات کا سیلاب
لاش، لڑکی اور گف کے گناہگار
قبر کا بھید
نفسیات
زندہ رہو جوان رہو
جوانی کا روگ
معاشرتی ناول/کہانیاں/چادر چاردیواری
پاکستان ایک پیاز دو روٹیاں
چھوٹی بہن کا پگلا بھائی
چاردیواری کے دریچوں سے
طاہرہ
مردتو میں ہوں / میرا تیسرا خاوند
میں بزدل تو نہیں/وہ مر گیا تم زندہ رہو
پتن پتن کے پاپی
الجھے راستے
ہیرے کا جگر
منزل اور مسافر(دو حصے)
استانی اور ٹیکسی ڈرائیور
پانچویں لڑکی
کیا میں کسی کی بیٹی نہیں؟
ایک کہانی (دو حصے)
اکھیاں میٹ کے سپنا تکیا
چاردیواری کی دنیا
رات کا راہی (دو حصے)
واجدہ، وینا اور وطن (دو حصے)
ڈوب ڈوب کر ابھری نائو
جرم، جنگ اور جذبات
میں گناہگار تو نہیں
پرچم اڑتا رہا
پیاسی روحیں
پیاسے
سزا اس گناہ کی
ایک آنکھ اور پاکستان
دھندلی راہیں (دو حصے)
تاریک اجالے
جوانی کے جنگل میں
جرم و سزا/سراغرسانی کی کہانیاں
جب بہن کی چوڑیاں ٹوٹیں
کالا برقع جل رہا تھا
حوالات میں طلاق
لائن پر لاش
دوسری بیوی
داستان ایک داماد کی
روح کے رشتے اور مقتول کی بدروح
دام میں صیاد آ گیا
جب مجھے اغواء کیا گیا
پیارکا پل صراط
چور دروازہ
ایک رات کی شادی
رات کا راز
تعویذ، انگلیاں اور انگوٹھی
بھائی اور بھیڑیا
سنگیتا، شراب اور سگریٹ
بیٹی کی قربانی
واردات اس رات کی
چڑیا پھنس گئی
جب پیار نے کروٹ لی
جائداد کا وارث
رتن کمار کی روپا
آشرم سے اس بازار تک
دلیر یا بیوقوف
سندری کا سودا
جھمکوں کی جوڑی
کار، شلوار اور دوپٹہ
بال ایک چڑیل کے
جنّات کے دربار میں
قاضی کی کوٹھڑی اور کنواری بیٹی
بن بیاہی ماں
سہاگ کا خون
زلیخا کا جن
عشق ایک چڑیل کا
رات، ریل اور برقعے
پیار کا پاپی
جنگی کہانیاں/وقائع نگاری/ناول
بی آر بی بہتی رہے گی
بدر سے باٹا پور تک
دو پلوں کی کہانی
خاکی وردی لال لہو (دو حصے)
فتح گڑھ سے فرار
لاہور کی دہلیز پر
پاک فضائیہ کی داستانِ شجاعت
لہو جو ہم بہا کر آئے
ہماری شکست کی کہانی
طنز و مزاح
ایوبی، غزنوی اور محمد بن قاسم پاکستان میں
پھوپھی گام